Saturday, April 20, 2024

عمران خان سے علمائے کرام، مشائخ عظام کی ملاقات، حمایت کا اعلان

عمران خان سے علمائے کرام، مشائخ عظام کی ملاقات، حمایت کا اعلان
May 8, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، مشائخ عظام اور مذہبی و دینی شخصیات کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں علماء کرام نے عمران خان کی حمایت کا اعلان کیا اور سازش کے نتیجے میں منتخب جمہوری حکومت کے خاتمے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

وفد میں شامل علمائے کرام نے سازش کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنانے اور کھلی سماعت کے مطالبے کی تائید کی۔

اس ملاقات میں شاہ محمود قریشی، اعجازچودھری، علی محمد خان سمیت پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔