Saturday, April 27, 2024

عمران خان سے کہتا ہوں گھبرا کیوں رہے ہیں؟ مراد علی شاہ

عمران خان سے کہتا ہوں گھبرا کیوں رہے ہیں؟ مراد علی شاہ
May 15, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے عمران خان سے کہتا ہوں گھبرا کیوں رہے ہیں؟

ایکسپو سینٹر میں مائی کراچی نمائش کے آخری دن تاجروں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ عمران خان نے کہا وصیت لکھ دی ہے، جب نمبر بلاک کیے ہوئے ہیں تو وصیت کہاں سے آئی؟ عمران خان کو سندھ میں کسی سے خطرہ ہے تو کارروائی کریں گے۔ انہیں کوئی خطرہ ہے تو امید ہے وزیراعظم بھی کارروائی کریں گے۔ سندھ حکومت  نے پانی کے لئے 2018 میں اٹارنی جنرل سے رپورٹ مانگی تھی۔ عمران خان نے اس رپورٹ پر عمل نہیں کیا کیوں کہ وہ ایک بے حس حکومت کے سربراہ تھے۔

ایک سوال کے جواب میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ایک بڑی جماعت ہے۔ معاہدے کے مطابق بلدیاتی قانون پر ان سے مزاکرات ہو رہے ہیں۔ یہ بھی کہا کہ نہیں معلوم اب عمران خان کے متحدہ کے بارے میں خیالات کیوں بدل گئے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو قانون کے مطابق رجسٹرڈ کیس میں گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی۔

اس  سے پہلے  وزیراعلیٰ سندھ  نے  صوبائی وزیر شرجیل میمن اور مشیر قانون مرتضیٰ وہاب  کے ہمراہ نمائش میں لگے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا  اور وہاں پر موجود لوگوں کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔