Thursday, April 25, 2024

عمران خان بار بار دھرنوں سے عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں : عابد شیر علی

عمران خان بار بار دھرنوں سے عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں : عابد شیر علی
October 22, 2016
فیصل آباد (92نیوز) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے فیصل آباد میں فیسکو ہیڈکوارٹرمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان کی پانامہ کا ڈرامہ رچا کراسلام آباد کو بند کرنے کی کوششیں ناکام ہونگی۔ شہر کو ہرگز لاک ڈاون نہیں کرنے دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیرعلی نے فیسکو ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا عمران خان بار باردھرنوں سے عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔ پانامہ کا ڈرامہ رچا کر اسلام آباد کو بند کرنے کی کوششیں ناکام ہونگی۔ 2 نومبر کواسلام آباد تو کیا پورے پاکستان میں کام معمول کے مطابق ہو گا۔ عابد شیر علی کا مزید کہنا تھا میاں طاہر جمیل پرقاتلانہ حملے پر افسوس ہے‘ ملزمان کا علم ہونے کے بعد پولیس کو انہیں پکڑنا چاہیے۔ انہوں نے پیپلزپارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا بلاول بھٹوکواپنی ہی حکومت کے خلاف سندھ میں کرپشن پراحتجاج کرنا چاہیے۔ گورنرسندھ پر بھی الزامات سنگین ہیں۔ ان پر بھی تحقیقات ہونی چاہئیں۔