Tuesday, April 23, 2024

عمران خان نے چندہ جمع کرنےکیلئے ویڈیو پیغام جاری کردیا

عمران خان نے چندہ جمع کرنےکیلئے ویڈیو پیغام جاری کردیا
October 16, 2016
اسلام آباد(92نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےاسلام آباد لاک پلان پر اپنا ویڈیوپیغام جاری کردیا کہتے ہیں پاکستان کےلئے فیصلہ کن وقت آگیاہے کارکن احتجاجی تحریک کے لئے چندہ جمع کریں۔ تفصیلات کےمطابق کپتان نے اپنے ویڈیو پیغام  میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنوں سے اپیل کرتا ہو ں وہ کرپٹ حکمراںوں کے خلاف احتجاجی تحریک کے لئے  چندہ جمع کرائیں کیونکہ اب پاکستان کے لئے فیصلہ کن وقت آگیا ہے۔ عمران خان کہتے ہیں کہ کرپٹ مافیا کا مقابلہ کرنے کیلئے ہم سب نے اسلام آباد جمع ہونا ہے نوازشریف استعفیٰ دیں یا خود کو احتساب کیلئے پیش کردیں ۔