Saturday, May 18, 2024

عمران خان نے متنازعہ خبر کی تحقیق کیلئے بنائی جانیوالی کمیٹی مسترد کر دی

 عمران خان  نے متنازعہ خبر کی تحقیق کیلئے بنائی جانیوالی کمیٹی مسترد کر دی
November 8, 2016
اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف نے خبر لیک ہونے کے معاملے پر حکومتی کمیٹی کو مسترد کردیا عمران خان کہتے ہیں پلانٹڈ خبر قومی سلامتی پر حملہ ہےسپریم کورٹ کے سینئر جج کی سربراہی میں کمیشن بنایا جائےجسٹس ریٹائرڈ عامررضا کے شریف خاندان  سے  قریبی مراسم ہیں آزادانہ اور شفاف تحقیقات کیسے ہونگی؟؟ تفصیلات کےمطابق عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تحریک انصاف کی میڈیا اسٹریٹجک کمیٹی کااجلاس ہوا۔ اجلاس میں خبر لیک ہونے کی تحقیقات کےلئے حکومت کی جانب سے بنائی جانیوالی کمیٹی کو مسترد کردیا گیا۔ اجلاس کے بعد جاری بیان میں عمران خان نے موقف اختیار کیا کہ خبر ایسے موقع پر لیک کی گئی جب بھارت لائن آف کنٹرول پر جارحیت کر رہا ہےیہ سب سول ملٹری تعلقات خراب کرنے کی سازش اور قومی سلامتی پر حملہ تھی ان کاکہنا تھا کہ کمیٹی کے سربراہ جسٹس(ر) عامر رضا کے شریف خاندان کے ساتھ قریبی مراسم ہیں وہ مسلم لیگ ن کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ کے امیدوار بھی تھےعامر رضا کی بطور سربراہ تعیناتی آزادانہ اور شفاف تحقیقات پر سوالیہ نشان ہےعمران خان یہ بھی کہتے ہیں کہ اگروزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کے پاس ثبوت ہیں تو کمیٹی کے قیام کی کیا ضرورت ہے؟؟ پاکستان میں ریٹائرڈ ججز کے ذریعے کمیشن کا قیام سرد خانے میں ڈالنے کے مترادف ہے اسی لئے سپریم کورٹ کے سینئر جج کی سربراہی میں کمیشن بنا کرمعاملے کی انکوائری کے لیے مدت کا تعین کیا جائے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ حساس معاملے کی خبر لگواناافواج پاکستان کیخلاف سازش ہےحکومت اس اہم مسئلے کو سنجیدہ لے اور شاہی خاندان کو بچانے کی کوشش سے باز رہے۔ اجلاس میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے چاروں صوبوں سے پارٹی رہنماﺅں نے بھی شرکت کی۔