Friday, April 26, 2024

عمران خان کا اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

عمران خان کا اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع
July 4, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت فراہمی کی درخواست دائر کردی۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں وفاق، الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا۔ عدالت سے الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترامیم کو غیر آئینی قرار د دینے کی استدعا کی گئی۔

عدالت سے الیکشن کمیشن کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ووٹ ڈالنے کا میکنزم بنانے کی بھی استدعا کی گئی۔