Tuesday, May 7, 2024

پاکستان کے سب سے بڑے فتنے کا نام عمران خان ہے، مریم نواز

پاکستان کے سب سے بڑے  فتنے کا نام عمران خان ہے، مریم نواز
May 28, 2022 ویب ڈیسک

بہاولپور (92 نیوز) - مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے مہنگائی کے سوا پاکستان کو کچھ نہیں دیا، پاکستان کے سب سے بڑے فتنے کا نام عمران خان ہے۔

ہفتہ کو بہاولپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بولیں کہ عمران خان نے ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دیا۔ پہلا مارچ ناکام ہونے پر عمران خان نے ججوں سے رابطے کیے، جب اس کا دوسرا مارچ ناکام ہوا تو نمبر بدل گئے تو سپریم کورٹ میں خط لیکر چلا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ کل ٹی وی پر آکر کہتا ہے کہ میرا مارچ اس لیے ناکام ہوا کہ میری تیاری نہیں تھی، عمران خان جو انقلاب تم لانا چاہتے ہو ملک کے عوام اور عدلیہ اس کو ناکام بنا دیں گے۔

حمزہ شہبازکا کہنا ہے کہ خدشہ تھا عمران نیازی اس بار بھی انتشار پھیلائے گا اور وہی ہوا، عمران خان کو جیل بھیجنے کا ٹچ اب باقی رہ گیا ہے، 25 لاکھ لوگ نہیں آئے، کھودا پہا نکلا چوہا۔