Thursday, May 19, 2022

عمران خان نے اسلام کو ذاتی ایجنڈے کے لیے استعمال کیا، رانا ثنا اللہ

عمران خان نے اسلام کو ذاتی ایجنڈے کے لیے استعمال کیا، رانا ثنا اللہ
May 1, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے عمران خان نے اسلام کو ذاتی ایجنڈے کے لیے استعمال کیا۔

رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پر جو واقع پیش آیا اس کے اثرات پوری دنیا میں آئے۔ پاکستان سے لوگوں کو ابھارہ گیا اور اس چیز کو ہوا دی گئی۔ یوکے سے ایک گروہ ایسے لوگوں کو لے کر پہنچا۔ ساری صورتحال کا پہلو یہ ہے کہ پاکستان میں یہ لوگ پریس کانفرنس میں یہ کہتے رہے کہ کل ہو گا۔ کوئی اپنی سیاسی اناء کو ان مقدس مقامات تک بھی کیسے لے کر جاسکتا ہے۔ لوگوں کا غم و غصّہ سامنے آیا۔ لوگوں نے پولیس کو اپنے غم و غصّے پر درخواستیں جمع کرائیں۔ اگر لوگ اپنے جذبات کو لیگل طور پر کاروائی کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں نہیں روکنا چاہیے۔

 رانا ثنا اللہ بولے کسی بھی حکومت کے لیے ایسا ماحول پیدا نہیں کرنا ہوتا لیکن اگر کسی کے عقیدے پر دل آزاری ہو تو ان کی قانون کے مطابق کاروائی تو ہونی چاہیے۔ اگر قانونی طور پر واقع پر یہاں کاروائی بنتی ہے تو کی جائیں گی۔ متعلقہ انویسٹیگیشن ٹیموں کو ہدایات کی گئیں ہیں کہ قانون کے مطابق اپنا راستہ لیں۔ اگر نہیں بنتا تو کسی کو انتقامی کارروائی کا نشانہ نہ بنانا چاہیے۔ جو صاحب گرفتار ہوئے وہ تو موقع پر موجود ہیں۔ ان کے تو بیانات تو ریکارڈ پر موجود ہیں۔ ان لوگوں کی جانب سے کسی قسم کی کوئی مذمت نہیں آئی۔ آج تک ایسا نہیں ہوا کہ چاند رات پر کسی نے احتجاج کی کال دی۔ لوگ چاند رات کو لوگوں کے ساتھ معافی تلافی کرتے ہیں۔ چاند رات کو پوری قوم نکلے اور بتائے کہ آزاد قوم ہیں۔ حکومت اس معاملے میں میرٹ اور قانون پر عملدرآمد کرے گی جن پر الزامات ہیں وہ انویسٹیگیشن میں بتائیں کہ ایسا کچھ نہیں۔