عمران خان کے آئی ایم ایف سے غلط معاہدوں کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے، شاہد خاقان

اسلام آباد (92 نیوز) - سابق وزیراعظم ورہنما نون لیگ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے عمران خان نے آئی ایم ایف سے غلط معاہدے کئے، جن کا خمیازہ بھگتنا پڑرہا ہے۔
منگل کے روز احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عارف علوی ملک کے صدر ہے یا کسی سیاسی جماعت کے ؟ حیرانگی ہے کہ صدر نیب قانون کے بارے میں کیسی بات کر رہے ہیں۔
شاہد خاقان بولے کہ احتساب کا نام نہاد نظام آخری سانسیں لے رہا ہے،، احتساب کرنے والوں کو اب خود احتسابی ناگوار ہے۔ ملک چلانا ہے تو نیب کو ختم کرنا ہوگا۔
اُن کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب آٹھ ماہ ڈیلی ویجر کے طور پر کام کرکے گھر جا چکا ہے، چیئرمین نیب اپنے اثاثے پوری قوم کے سامنے رکھیں۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ حکومت مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، وقتی بوجھ برداشت کرکے ہی مسائل سے جان چھرائی جاسکتی ہے۔