Thursday, April 18, 2024

عمران خان نے حکومت کو الیکشن کرانے کے لئے چھ روز کا الٹی میٹم دے دیا

عمران خان نے حکومت کو الیکشن کرانے کے لئے چھ روز کا الٹی میٹم دے دیا
May 26, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حکومت کو الیکشن کرانے کے لئے چھ روز کا الٹی میٹم دے دیا۔

عمران خان نے جناح ایونیو پر خطاب کرتے ہوئے اسمبلیاں تحلیل اور جون کے مہینے میں الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا اور کہا 6 دن میں الیکشن کا اعلان نہ کیا تو پھر اسلام آباد آؤں گا۔ دوبارہ آؤں گا تو کوئی رکاوٹ نہیں ہو گی۔ اگلی دفعہ 30 لاکھ لوگ ساتھ لیکر آؤں گا۔ فوج بھی ہماری، پولیس بھی ہماری، ہم ملک کو متحد کرنے آئے ہیں۔ حکومت ہمیں لڑانا چاہتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ آزادی کی تحریک کو ناکام بنانے کیلئے ہر ہتھکنڈا استعمال کیا گیا ۔ رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاریاں کی گئیں ۔ انھوں نے پولیس شیلنگ اور پرتشدد کارروائیوں کی بھی شدید مذمت کی۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ امریکی سازش کے تحت امپورٹڈ حکومت مسلط اور پی ٹی آئی حکومت ختم کی گئی ۔ موجودہ حکومت میں آدھی سے زیادہ کابینہ ضمانت پر ہے ۔ قوم کسی صورت امپورٹڈ حکومت کو قبول نہیں کرے گی۔