Saturday, May 11, 2024

عمران خان نے بطور وزیراعظم فرح گوگی کو این آر او دیا، عطاء اللہ تارڑ

عمران خان نے بطور وزیراعظم فرح گوگی کو این آر او دیا، عطاء اللہ تارڑ
May 5, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے عمران خان نے بطور وزیراعظم فرح گوگی کو این آر او دیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی رہنما عطاء تارڑ نے سابق وزیراعظم عمران خان اور انکی پارٹی کو نشانے پر رکھ لیا، بولے ساڑھے تین سال پنجاب میں عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا۔ عمران خان نے ایسے شخص کو سی ایم بنایا جس کے پاس کوئی اختیارات تھے نہ ہی کوئی تجربہ۔ فرح گوگی نے عمران کی ناک تلے کئی 100 کروڑ کی کرپشن کی جس کے شواہد آنا شروع ہو گئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا فرح گوگی نے ملکی وسائل پر قبضہ کیے رکھا ۔ عمران خان نے اب گوگی بچائو تحریک کا اعلان کیا ہے۔ فرخ گوگی کے پاس  بتیس کروڑ روپے کی منی ٹریل نہیں تھی اسے ٹیکس ایمنسٹی سکیم میں فرح رعایت دی گئی۔

انہوں نے سوال کیا کہ عمران خان کا ذریعہ معاش کیا ہے؟ اگرعمران اتنے سچے ہیں تو اپنا ذریعہ آمدن بتائیں، سابق وزیراعظم کی شاہانہ زندگی، 400 کنال کے گھر کو کیسے چلاتے ہیں، زمان پارک کا گھر عمران خان کو کس نے بنا کر دیا اور کیوں بنا کر دیا؟؟؟