Thursday, March 28, 2024

عمران خان ملک میں سری لنکا جیسے حالات پیدا کرنیکی سازش کر رہے ہیں، شرجیل میمن

عمران خان ملک میں سری لنکا جیسے حالات پیدا کرنیکی سازش کر رہے ہیں، شرجیل میمن
May 14, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان ملک میں سری لنکا جیسے حالات پیدا کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔

شرجیل میمن نے سابق وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا عمران خان اور ان کے حواری خوفناک کھیل کھیلنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ایک سے ڈیڑھ ماہ کے عرصے میں ان کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی۔

ادھر وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے نیوز کانفرنس میں کہا حکومت میں بھی عمران خان کا لب ولہجہ یہی تھا، اسی وجہ سے آج ان کا یہ حال ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے دن سے کہا تھا، عمران خان کو آئینی طریقے سے ہٹائیں گے، کوشش ہے الیکشن سے قبل ریفارمز کرلیں۔

خورشید شاہ مزید بولے پانی کا مسئلہ ہرصوبے اور شہر کا ہے،،پنجاب نے چشمہ لنک کینال کھول کر زیادتی کی ہے، پنجاب کو پانی کے معاملے پر بڑے بھائی کا کردار ادا کرنا چاہیے۔