Friday, April 26, 2024

سڑکوں کے فیتے کاٹنے سے لوگ پاناما کو نہیں بھولیں گے : عمران خان

سڑکوں کے فیتے کاٹنے سے لوگ پاناما کو نہیں بھولیں گے : عمران خان
October 19, 2016
اسلام آباد (92نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ دو ہزار اٹھارہ بہت دور ہے وزیراعظم پہلے پاناما کاجواب دیں۔ سڑکوں کے فیتے کاٹنے سے لوگ پاناما کو نہیں بھولیں گے۔ تفصیلات کے مطابق بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ دونومبر کو اسلام آباد میں انسانوں کا سمندر جمع ہو گا۔ جو احتساب سے خوفزدہ ہیں وہ نواز شریف کےساتھ جائیں گے۔ کرپٹ مافیا کی حکومت رہی تو ملک مزید قرضوں میں ڈوب جائے گا۔ نواز شریف اور ان کی فیملی امیر ترین ہو جائے گی۔ میاں صاحب دھواں دھار تقریر سے گمراہ نہیں کر سکتے۔ کپتان نے کہا کرپٹ مافیا کی حکومت کو ہر صورت جانا ہوگا۔ دو نومبر کو عوام کے سمندر کو روکناممکن نہیں۔ عمران خان نے کہا وزیراعظم جمہوری حکومت کو جوابدہ ہوتا ہے مگر ملک میں ایسا کچھ نہیں۔ کرپشن کا ہر صورت جواب دینا ہوگا۔ دھاندلی کا ابھی تک جواب نہیں دیا گیا۔ لندن میں جتنے محلات بنائے گئے اس کا بھی جواب دینا ہوگا۔ نواز شریف سڑکوں، پلوں کی بات کر کے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔ کپتان نے واضح کیا سی پیک منصوبے پر کسی کو اعتراض نہیں۔ وزیراعظم نواز شریف کرپشن پر قصور وار ہیں۔ ہر جگہ جا کر انصاف مانگا۔ کچھ نہیں بنا تو سڑکوں پر آنا پڑا۔ دو نومبر کے احتجاج کو روکنے کی کوشش کی گئی تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔