Saturday, May 18, 2024

عمران خان کو نااہل، مائنس کرنا اور جیل بھیجنا ممکن نہیں، شیخ رشید

عمران خان کو نااہل، مائنس کرنا اور جیل بھیجنا ممکن نہیں، شیخ رشید
September 11, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے عمران خان کو نااہل، مائنس کرنا اور جیل بھیجنا ممکن نہیں۔

شیخ رشید نے اپنے ٹویٹ میں لکھا لوگ خود بخود سڑکوں پہ ہوں گے۔ پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی۔ معاشی تباہی، سیاسی عدم استحکام اور مہنگائی انہیں لے ڈوبے گی،، سندھ میں سیلاب نے پیپلزپارٹی کی سیاست دفن کر دی۔