Saturday, April 27, 2024

عمران خان کو جرمن ٹی وی اینکر کی کشمیر کے ذکر سے روکنے کی کوشش ناکام

عمران خان کو جرمن ٹی وی اینکر کی کشمیر کے ذکر سے روکنے کی کوشش ناکام
July 2, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - جرمن ٹی وی اینکر کی سابق وزیر اعظم عمران خان کو کشمیر کے ذکر سے روکنے کی کوشش ناکام رہی۔

عمران خان نے جرمن نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران کشمیر پر بات کرنے سے جرمن اینکر نے روکا، کہا کہ آپ صرف دورہ روس پر بات کریں۔ عمران خان بولے کہ پہلے کشمیر پربات کروں گا، یہ وہ مسئلہ ہے جو ہم سے جڑا ہوا ہے۔

سابق وزیراعظم نے اینکر پر برستے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا معاملہ ہمارے لئے اہمیت رکھتا ہے۔ دوسرے لوگ ہمارے، ایشوز، انسانی حقوق کے معاملات پر فکرمند کیوں نہیں ہیں۔ ہم صرف یورپی ایشوز کی ہی مذمت کیوں کرتے ہیں، ہمیں اس حوالے سے توازن رکھنا چاہئے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ آپ ایسا کیوں کرتے ہیں کہ جو ایشو آپ کا نہیں ہے اس پر بات نہ کی جائے۔

دورہ روس کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ روس کا دورہ تمام سٹیک ہولڈرزکی مشاورت سے کیا، ہم آنے والے دنوں میں روسی تیل اور گیس کی خریداری پر سوچ رہے تھے۔