Wednesday, April 24, 2024

عمران خان کی عوام میں مقبولیت دیکھ کر بچہ حکمران گھبرا گیا، چودھری پرویز الہٰی

عمران خان کی عوام میں مقبولیت دیکھ کر بچہ حکمران گھبرا گیا، چودھری پرویز الہٰی
May 14, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی عوام میں مقبولیت دیکھ کر بچہ حکمران گھبرا گیا۔

چودھری پرویز الہٰی نے کہا پی ٹی آئی کا جلسہ لازمی ہونا ہے۔ جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا بنیادی حق ہے۔ جلسے کی تشہیر کا کام جو عثمان ڈار کر رہا تھا وہ ن لیگ نے لے لیا ہے۔ بغیر خرچے کے جلسے کی تشہیر پر عثمان ڈار کو حمزہ شہباز کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔

چودھری پرویز الٰہی بولے ایک چیز کھل کر سامنے آئی ہے کہ بچہ حکمران گھبرا گیا ہے۔ جمہوریت کی خدمت کا جو یہ دعویٰ کرتے ہیں اس کو پورا نہیں کرتے۔