Friday, April 26, 2024

عمران خان کی مقبولیت سے خائف مخالفین نے ہمیشہ ذاتی حملے کئے، فرخ حبیب

عمران خان کی مقبولیت سے خائف مخالفین نے ہمیشہ ذاتی حملے کئے، فرخ حبیب
July 3, 2022 ویب ڈیسک

فیصل آباد (92 نیوز) - پی ٹی آئی رہنماء فرخ حبیب کا کہنا ہے عمران خان کی مقبولیت سے خائف مخالفین نے ہمیشہ ذاتی حملے کئے۔

اتوار کو فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے توشہ خانے سے قانونی تقاضے پورے کرکے تحائف لئے، مخالفین نے گھریلو خواتین سے متعلق زبان ریڈ لائن کراس کرنے کی کوشش ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ یہ لوگ آگ سے کھیل رہے ہیں۔ نالائقوں نے ستر روز میں ملک میں تباہی مچا دی ہے، لوگ ان چوروں سے نجات چاہتے ہیں، الیکشن کرائیں تو حقیقت سامنے آجائے گی۔

پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ نالائق اعظم نے جو تباہی مچائی لوگوں سے ڈھکی چھپی نہیں، یہ تباہی حکومت ہے جس نے 4 ہفتوں میں پٹرول 100 روپے مہنگا کردیا۔ یہ چوروں کو ریلیف اور عوام کو تکلیف دے رہے ہیں، یہ خود نااہلوں کے سب سے بڑے بادشاہ ثابت ہوئے۔