Friday, March 29, 2024

عمران خان کی کال پر انقلاب آ سکتا ہے، شیخ رشید

عمران خان کی کال پر انقلاب آ سکتا ہے، شیخ رشید
April 28, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا عمران خان کی کال پر انقلاب آ سکتا ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شہباز شریف کی حکومت کوئی بھی تسلیم کرنے کو تیار نہیں، یہ امپورٹڈ اور سلیکٹڈ حکومت ہے۔ اس قوم کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ الیکشن کرائے جائیں۔ کہا کہ ساری قوم تیار ہو جائے عوامی مسلم لیگ عمران خان کے ساتھ ہے، یہ ہمیں سلیکٹڈ کہتے تھے یہ حکومت خود سلیکٹڈ ہے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے 31 مئی سے پہلے انتخابات کی تاریخ دی جائے، نواز شریف کو پاسپورٹ بھی مل گیا اب آئیں نہ ذرا، اڈیالہ جیل کا چکر لگائیں۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ کوئی بھی تحریک انصاف پر بین نہیں لگا سکتا۔ قوم نے ٹھپہ لگا دیا، نواز شریف خاندان ریجیکٹڈ ہے، عمران خان کی کال انقلاب لا سکتی ہے، سیاسی غلطیاں ہوئیں، لیکن ایسی جمہوریت کو لوگ تسلیم نہیں کرتے۔