Wednesday, April 24, 2024

عمران خان کی جان کو خطرہ، رانا ثناء کی جوڈیشل کمیشن بنانے کی پیشکش

عمران خان کی جان کو خطرہ، رانا ثناء کی جوڈیشل کمیشن بنانے کی پیشکش
May 16, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیرِداخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کی جان کو خطرے کے بیان پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی بڑی پیش کش کردی۔

سوموار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران نیازی چاہیں تو جوڈیشل کمیشن بنا دیتے ہیں، ممکنہ خطرے سے متعلق ٹھوس ثبوت فوری شیئر کریں۔ اگر معلومات فراہم نہیں کرتے تو امریکی سازش کی طرح یہ بیانیہ بھی پولیٹیکل اسٹنٹ تصور کیا جائے گا۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی، چیف سکیورٹی افسر بھی تعینات کیا جائے گا۔