Thursday, April 18, 2024

عمران خان کی حکومت نے 4 سال میں 20 ہزار ارب روپے قرض لیا، مریم اورنگزیب

عمران خان کی حکومت نے 4 سال میں 20 ہزار ارب روپے قرض لیا، مریم اورنگزیب
June 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیرِاطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ‏‏شوکت ترین نے آخر کار اعتراف کرلیا کہ عمران خان کی حکومت نے 4 سال میں 20 ہزار ارب روپے قرض لیا۔

وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے ٹویٹ میں کہا یہ قرض ملکی تاریخ کے مجموعی قرضوں کا 76 فیصد ہے، ایسے بہت سے اعتراف ابھی عمران خان صاحب نے کرنے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ مہنگائی، بےروزگاری کے علاوہ قیراط، خیرات اور کرپشن کا اعتراف بھی جلد ہوگا، ‏عمران خان کا آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر معاہدہ ڈالر کو 115 سے 189 روپے پر لے گیا۔