Sunday, May 19, 2024

عمران خان کی گالیوں کا جواب ترقیاتی کاموں سے دیں گے ، وزیر اعظم شہباز شریف

عمران خان کی گالیوں کا جواب ترقیاتی کاموں سے دیں گے ، وزیر اعظم شہباز شریف
May 29, 2022 ویب ڈیسک

مانسہرہ (92 نیوز) - وزیراعظم میاں شہباز شریف نےکہا ہے کہ پی ٹٰی آئی چیئرمین عمران خان کی گالیوں کا جواب ترقیاتی کاموں سے دیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مانسہرہ جلسے سے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہزارہ موٹروے سے گزرنے والے دن رات نوازشریف کو دعائیں دیتے ہیں۔ پنجاب کی طرح خیبر پختونخوا کے عوام کو بھی سستا آ ٹا فراہم کریں گے۔

وزیر اعظم نے مانسہرہ میں میڈیکل کالج کے قیام اور نئے بجٹ میں لیپ ٹاپ اسکیم شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی سستا آ ٹا فراہم کریں گے۔ پٹرول اور بجلی کی قیمتیں ہمیں دل پر پتھر رکھ کر بڑھانی پڑیں، کہتے ہیں خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے کے اندرآٹے کی قیمت کم نہ  ہوئی تو وہ پورے صوبے میں سستا آٹٓافراہم کریں گے

 وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ انہیں عوام کی تکلیفوں کا پوری طرح احساس ہے،پٹرول کی قیمت بڑھائی تو ساتھ ہی غریب لوگوں کوریلیف بھی دیا۔