Thursday, May 2, 2024

عمران خان کی 8 مقدمات میں عبوری ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری

عمران خان کی 8 مقدمات میں عبوری ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری
May 24, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 8 مقدمات میں عبوری ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔ 

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جوادعباس نے دو صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پراسیکیورٹرکے مطابق جے آئی ٹی نے عمران خان کو تفتیش میں معاونت کے لیے نوٹسز جاری کیے لیکن عمران خان شالِ تفتیش نہیں ہوئے۔

عمران خان کے وکیل نے استدعا کی کہ زمان پارک میں تفتیش کر لی جائے۔ عمران خان سے تفتیش کے لیے جگہ کا تعین کرنے پر عدالتی معاونت درکار نہیں۔ عدالت کی جانب سے تفتیش کے لیے جگہ کا تعین کرنا عدالتی مداخلت بھی ہوسکتی۔ فی الحال فریقین باہمی رضامندی سے عمران خان کا بیان ریکارڈ کرنے کے طریقے کار کا تعین کرنے پر آزاد ہیں۔

عدالت نے فریقین کو 8 جون کو طلب کرلیا۔