Saturday, April 27, 2024

عمران خان کے اعلان کے بعد ملک بھر میں راستے کھلنے لگے

عمران خان کے اعلان کے بعد ملک بھر میں راستے کھلنے لگے
May 26, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - عمران خان کے اعلان کے بعد ملک بھر میں راستے کھلنے لگے۔ کنٹینر ہٹانے کا عمل جاری ہے۔

ٹریفک کی روانی بحال ہونے لگی۔ موٹرویز کھل گئیں۔ لاہور شہر کے داخلی و خارجی راستوں سے بھی کنٹینرز ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے۔ گجرات میں دریائے چناب پل کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔ میانوالی داؤدخیل انٹر چینج سے کنٹینر ہٹا دیے گئے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کے اعلان کے باوجود راستے بند رہے۔ راوی پل، بابو صابو، ٹھوکرنیازبیِگ، بتی چوک پر رکاوٹوں کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دریائے چناب کے پل  پر رکاوٹوں کی وجہ سے مسافر پیدل  دریا عبور کرنے پر مجبور ہو گئے۔ پولیس کی تازہ دم نفری بھی صبح کے وقت دریائے چناب پر پہنچی تھی۔

للیانی ٹول پلازہ مین فیروز پور روڈ سمیت ضلع قصور کے 5 مقامات سے آخری اطلاعات تک کنٹیرز نہیں ہٹائے گئے تھے۔