Friday, April 19, 2024

عمران خان کا کل میانوالی میں جلسہ کرنے کا اعلان

عمران خان کا کل میانوالی میں جلسہ کرنے کا اعلان
May 5, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چیئرمین پاکستان تحریک (پی ٹی آئی) انصاف عمران خان کا کل میانوالی میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے میانوالی کے عوام کے نام خصوصی پیغام دیا، عمران خان 6 مئی کو میانوالی میں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ جمعہ کو مغرب سے پہلے میانوالی آ رہا ہوں، عمران خان 7 مئی کو یورپ اورانگلینڈ کے جلسوں سے ویڈیو لنک خطاب کریں گے، 8 مئی کو ایبٹ آباد، 9 مئی کو راولپنڈی، 10 مئی کو جہلم اور 11 مئی کو کرک میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی 12 مئی کو اٹک، 13 مئی کو مردان 14 مئی کو سیالکوٹ، 15 مئی کو فیصل آباد اور 16 مئی کو صوابی میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔

عمران خان 17 مئی کو کوہاٹ میں جلسہ کریں گے اور 18 مئی کو لاہور میں لائرز کنونشن سے خطاب کریں گے، عمران خان 19 مئی کو چکوال اور 20 مئی کو ملتان میں جلسہ کریں گے۔