Saturday, April 27, 2024

نیوٹرلز، ججز اور وکلا کیلئے پیغام ہے کہ یہ فیصلہ کن وقت ہے، سابق وزیراعظم عمران خان

نیوٹرلز، ججز اور وکلا کیلئے پیغام ہے کہ یہ فیصلہ کن وقت ہے، سابق وزیراعظم عمران خان
May 24, 2022 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں خوف کی زنجیریں تو ڑ دیں اور وہ خود خیبر پختونخوا سے  بڑا جلوس لیکر نکلیں گے۔

نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیوٹرلز، ججز اور وکلا کیلئے پیغام ہے کہ یہ فیصلہ کن وقت ہے، ملک تباہی کی طرف گیا تو یہ سب ذمہ دار ہوں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ سیاست نہیں، جہاد اور فیصلہ کن وقت ہے، قوم نیوٹرلز کی طرف دیکھ رہی ہے، کسی کیلئے نیوٹرل رہنے کی گنجائش نہیں، خوف ہے چند ہفتے میں سری لنکا جیسے حالات نہ ہوجائیں گے، کیا ملک کو چوروں اور ڈاکوؤں کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں؟ حقیقی آزادی کیلئے ہر شہری گھر سے نکلے۔

عمران خان نے کہا کہ احتجاج پی ٹی آئی کا جمہوری حق ہے، ہماری حکومت میں یہ کئی بار آئے مگر ہم نے کسی کو نہیں روکا، موجودہ وفاقی کابینہ کے 60 فیصد وزرا ضمانت پر ہے، ان لوگوں نے 30 سال تک ملک کو لوٹا۔

اُن کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا، فضل الرحمٰن کو کسی نے احتجاج سے نہیں روکا، بلاول بھی نے بھی مارچ کیا، کسی نے نہیں روکا، جس دن شہباز شریف کو سزا ہونی تھی اسی روز وہ وزیراعظم بن بیٹھا۔