Friday, March 29, 2024

عمران خان ملکی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں : امیر مقام

عمران خان ملکی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں : امیر مقام
October 22, 2016
پشاور(92نیوز)وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ وزیراعظم بننا عمران خان کا خواب ہے اور یہ خواب ہی رہے گا وہ ملک کی ترقی کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں  دو تاریخ کو اسلام آباد بند نہیں ہو گا بلکہ تین نومبر کو بھی نوازشریف ہی وزیراعظم ہونگے۔ تفصیلات کےمطابق پشاور میں خان اعظم خان کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا  اور کہا کہ اسلام آباد بند نہیں ہوگا  وزیراعظم بننا عمران خان کا خواب ہے جو خواب ہی رہے گا کبھی پورا نہیں ہوگا۔ امیر مقام نے جہاں پاکستان کی ترقی میں عمران خان کو سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا اور کہا کہ وہ پاکستان کے عوام پر ترس کھائیں وہیں یہ چیلنج بھی کیا کہ وہ دو نومبر سے پہلے پشاور میں اُسی جگہ جلسہ کریں گے جہاں عمران خان نے جمعے کے روز کیا اور پی ٹی آئی کو ن لیگ کی طاقت بھی دکھا دیں گے۔