Friday, April 19, 2024

عمران خان کرپشن کے بادشاہ ہیں : لیگی وزرا

عمران خان کرپشن کے بادشاہ ہیں : لیگی وزرا
October 24, 2016
اسلام آباد(92نیوز)لیگی رہنمائوں نے کپتان  کو کرپشن کا بادشاہ قرار دیدیا ۔ ۔طلال چوہدری نے وارننگ دی کہ دو نومبراسلام کو لاک ڈائون کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا ۔ تفصیلا تکےمطابق محمد زبیر اور طلال چوہدری نے اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نہ کوئی نوکری نہ کوئی بزنس پھر بھی ارب پتی عمران خان ہمارے سوالات کا پبلک میں جواب دیں۔ طلال چوہدری نے کہا کہ ہمیں یہودی بچوں کے باپ سے حب الوطنی کا سرٹیفیکٹ نہیں چاہییے۔ دو نومبر کو 100 روپے میں انٹرٹیمنٹ شو ہو گا اگر کسی نے اسلام آباد پرچڑھائی کی تو اسے بغاوت سمجھا جائے گا۔ لیگی رہنما عمران خان پر چڑھائی کے دوران یہ بھول بیٹھے کہ اپوزیش لیڈر وہ نہیں خورشید شاہ ہیں محمد زبیر عمران کوہی اپوزیشن لیڈر کہتے رہے۔ لیگیوں نے جہاں کپتان کو آڑے ہاتھوں لیا وزیراعلی کے پی کے پربھی برسے کہنے لگے کہ پرویز خٹک وہ مہاراجہ ہیں جو حکومت سے ناراض ہوکر سرکاری  وسائل کے ذریعے اسلام آباد پر چڑھائی کرنا چاہتے ہیں جوکسی صورت قبول نہیں۔