Saturday, April 20, 2024

عمران خان اقتدار کی لالچ میں اداروں کو تقسیم کررہے ہیں، فضل الرحمٰن

عمران خان اقتدار کی لالچ میں اداروں کو تقسیم کررہے ہیں، فضل الرحمٰن
May 12, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا عمران خان اقتدار کی لالچ میں اداروں کو تقسیم کررہے ہیں۔

کراچی میں میٹ دی پریس میں کہا سیاسی عدم استحکام کے لیے پانامہ آیا اور معاشی عدم استحکام کے لیےعمران خان۔ انہوں نے کہا کہ رونا آتا ہے جب غلامی کی علامت آزادی کی بات کرے۔ چار سال میں پاکستان پیچھے چلا گیا، معیشت صفر ہوگئی۔

فضل الرحمٰن بولے چار سال میں سعودی عرب دور ہوگیا، چین نے ہاتھ کھینچ لیا، عالمی تعلقات کیلئے معاشی قوت بننے کی ضرورت ہوتی ہے، پاکستان کو ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں کھڑا کرنے کیلئے سخت محنت کرنا ہوگی، یہ پاکستان کی تہذیب کو اپنے رنگ میں رنگنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کچھ وقت مشکل گزار سکتے ہیں، ہم عام آدمی کو مشکل میں نہیں ڈال سکتے، ایسے ماہرین کی ضرورت ہے جو دباؤ قبول نہ کریں۔