عمران خان حکومت کی پٹرولیم سیکٹر میں غلط فیصلوں کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایاجائیگا، شاہد خاقان

اسلام آباد (92 نیوز) - نون لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں عمران خان حکومت کی پٹرولیم سیکٹر میں غلط فیصلوں کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے گا۔
جمعرات کے روز لیگی رہنماء شاہد خاقان نے وفاقی وزیر احسن اقبال کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔ کابینہ کی منظوری کے بعد جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے غلط فیصلوں سے ملک کا اربوں کا نقصان ہوا اور صنعتوں میں لوڈشیڈنگ کا سامنا کر رہے ہیں۔
دوسری جانب احسن اقبال بولے کمیشن سابق حکومت کے دور میں ہونے والی کرپشن سامنے لائے گا، گزشتہ سال نومبر میں ہی توانائی بحران کا خدشہ ظاہر کر دیا تھا، عمران کے آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے مشکل فیصلے کرنا پڑے۔