Wednesday, April 24, 2024

عمران خان میں سیاسی پختگی نہیں ہے: سعید غنی

عمران خان میں سیاسی پختگی نہیں ہے: سعید غنی
October 23, 2016
اسلام آباد(92نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ عمران خان میں سیاسی پختگی نہیں ہے، پیپلز پارٹی شہر بند کرنے کے احتجاج کو سپورٹ نہیں کرتی نہ ہی کسی غیر جمہوری اقدام کی حمایت کریں گے۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر سعید غنی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی وجہ سے وزیراعظم دهاندلی زدہ الیکشن سے مبرا ہو گئے ہیں۔ کہتے ہیں کہ سیاسی لیڈر کی گرفتاری کے حق میں نہیں عمران خان کو گرفتار کرنا حکومت کے لیے نقصان دہ ہو گا۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ عمران خان خودکش بمبار ہیں وہ دوسری جماعتوں کو بهی پی ٹی آئی کی طرح ڈیل کرنا چاہتے ہیں۔ احتجاج سب کا حق ہے اسلام آباد کے شہریوں کو قید کرنا احتجاج نہیں۔ سینیٹر سعید غنی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے پاس آئندہ کا لائحہ عمل نہیں ہے، احتجاج کے نتیجے میں وزیراعظم نہیں جاتے تو پهر کیا ہو گا۔