Saturday, April 20, 2024

عمران خان گرفتار ہوا تو متبادل قیادت تیار ہے، شیخ رشید

عمران خان گرفتار ہوا تو متبادل قیادت تیار ہے، شیخ رشید
May 15, 2022 ویب ڈیسک

فیصل آباد (92 نیوز) - سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے عمران خان گرفتار ہوا تو متبادل قیادت تیار ہے۔

 فیصل آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو ملک سری لنکا بن جائے گا۔ ہم ملک کو تباہ ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے۔ فوری الیکشن ہی مسائل کا واحد حل ہیں۔ انہوں نے 31 مئی سے قبل نگران سیٹ اپ قائم کرنے کامطالبہ بھی کر دیا،بولے شہبازشریف قوم سے خطاب میں نگران حکومت کا اعلان کریں۔

 شیخ رشید نے کہا مختصر ترین وقت میں متبادل جگہ پر عمران خان کا کامیاب ترین جلسہ پاکستانی سیاست کی ایک تاریخ ہے۔ آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے ،الیکشن کرانے ہیں یا برے حادثے کا شکار ہونا ہے ، فیصلہ حکومت کے ہاتھ میں ہے ۔ اے این ایف نے رانا ثنا اللہ پر منشیات فروشی کی 15 شہادتوں کا بیان عدالت میں داخل کرایا ہے۔ اس نے فرد جرم عائد نہیں لگنے دی۔ چھ بلین ڈالرریزرو کم ہو گئے ہیں۔ یہاں پر ایک ایک وزات کے دو دو وزیر ہیں۔