Wednesday, April 24, 2024

عمران خان نے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

عمران خان نے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا
October 4, 2016
اسلام آباد(92نیوز)عمران خان نے وزیراعظم میاں نواز شریف سے استعفیٰ طلب کر لیا ہے جبکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت سے بھی انکار کر دیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم میاں نوازشریف سے استعفی طلب کر لیا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا ہے ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے 6 ماہ سے پاناما ایشو پر قوم کو یرغمال بنایا ہوا ہے اور اس کا جواب بھی نہیں دیا ہے ۔ پارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم چھے ماہ سے نا استعفی دے رہےہیں اور نہ ہی پانامالیکس پر جواب دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف کی جگہ کسی اور کو وزیراعظم بنا دیا جائے ۔ انہوں نے دوسرا آپشن دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم خود کو ٹی او آرز کے مطابق خود کو احتساب کیلئے پیش کردیں اگر دونوں  میں سے کسی بھی پر عمل نہیں ہوتا تو اس وقت تک پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کیا جائے گا ۔