Wednesday, April 24, 2024

عمران خان چیف سلیکٹر بن گئے

عمران خان چیف سلیکٹر بن گئے
October 24, 2016
مالاکنڈ(92نیوز ) عمران خان ایسے چیف سلیکٹر بن گئے ہیں جو مخالف  ٹیم کے کھلاڑیوں کا انتخاب کرنے  لگے ہیں اور ان کھلاڑیوں کی پوزیشن بھی واضح کی ہے کہ کس کھلاڑی کی کیا حیثیت ہے۔ تفصیلات کےمطابق کھلاڑٖیوں کے کپتان نے اپنے کھلاڑی  کو  میدان میں اتارنے کے لئے  صف بندی مکمل کرلی ہے،  مالاکنڈ کے علاقے سخا کوٹ میں انہوں نےچیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے  ناصرف مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان کیا بلکہ ان کے کھیلنے کی پوزیشنز بھی بتادیں۔ انہوں نے نواز شریف کی ٹیم میں وزیراعظم اور وزیراعلی سمیت سابق صدر آصف علی زرداری ،مولانا فضل الرحمان ، اکرم درانی ، امیر مقام ،اسفند یار ولی اور  محمود اچکزئی کو شامل کیا ہے ۔ عمران خان نے ٹیم کی سلیکشن کے بعد ان کی پوزیشن بھی بتائی ہے کہ کون ون ڈاون آئے گا اور کون بارہواں کھلاڑٰ ی ہے۔