Wednesday, April 24, 2024

عمران خان کا سکیورٹی خدشات کا باوجود کل رائیونڈ جلسہ کرنے کا اعلان

عمران خان کا سکیورٹی خدشات کا باوجود کل رائیونڈ جلسہ کرنے کا اعلان
September 29, 2016
لاہور (92نیوز) عمران خان نے تمام خطرات اور خدشات کے باوجود کل رائیونڈ جلسہ شیڈول کے مطابق کرنے کا اعلان کر دیا۔ کہتے ہیں جب بھی حکومت کی کرپشن یا دھاندلی کی بات کریں تو دہشت گردی کے خطرات پیدا ہو جاتے ہیں۔ کل رائیونڈ سے نوازشریف اور مودی دونوں کو پیغام دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاون میں جہانگیر ترین کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکومت عوام سے خوفزدہ ہے اور کل کے جلسے میں رکاوٹیں ڈالنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر سکتی ہے۔ عوام کرپشن کے خلاف بڑی تعداد میں رائیونڈ پہنچیں گے۔ کوئی بھی خطرہ رائیونڈ مارچ سے نہیں روک سکتا۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عوام نوازشریف اور بھارت دونوں کے خلاف باہر نکلیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف نے آج تک کلبھوشن یادیو کا نام نہیں لیا جبکہ سشما سوراج نے جنرل اسمبلی میں بہادر خان کا نام لیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اگر کوئی ایڈونچر کیا تو پھر مندروں میں گھنٹیاں بجیں گی نہ ہی سرسوں اگے گی۔