Friday, April 26, 2024

عمران خان امریکا مخالف جذبات بھڑکا رہے ہیں، بلاول بھٹوزرداری

عمران خان امریکا مخالف جذبات بھڑکا رہے ہیں، بلاول بھٹوزرداری
May 26, 2022 ویب ڈیسک

ڈیووس (92 نیوز) - وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے عمران خان امریکا مخالف جذبات بھڑکا رہے ہیں۔

ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان اپنی جہدوجہد کو طالبان کے متوازی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہماری توجہ تمام ممالک کے ساتھ خوشگوار اور کثیرالجہتی تعاون آ گے بڑھانا ہے۔ بھارتی حکومت کے مائنڈسیٹ کی وجہ سے تعلقات آگے نہیں بڑھ رہے۔ ایک دن آئے گا جب انکے تعلقات بہتر ہو جائیں گے۔

 بلاول بھٹو بولے بھارت کے ساتھ تجارتی اور سفارتی تعلقات بہتر ہو جائیں گے۔ وہ دن آنا ہی ہے جب ہم اپنی پوری اقتصادی صلاحیت کو کھولیں گے اور اس اقتصادی خوشحالی کا ثمر سب بانٹیں گے۔