Thursday, March 28, 2024

عمران خان نے پاناما لیکس معاملے پر الیکشن کمیشن کے داائرہ سماعت کو تسلیم کر لیا

عمران خان نے پاناما لیکس معاملے پر الیکشن کمیشن کے داائرہ سماعت کو تسلیم کر لیا
September 28, 2016
  لاہور(92نیوز)دوسری طرف تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاناما لیکس معاملے میں الیکشن کمیشن کے دائرہ سماعت کوتسلیم کرلیا۔ ان کےوکیل اورچیف الیکشن کمشنر کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوگئی۔ تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نا اہلی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی عمران خان کے وکیل نے نااہلی سے متعلق الیکشن کمیشن کے دائرہ کار کو تسلیم کرلیا وکیل بختیار قصوری کا کہنا تھا کہ اس کیس میں کمیشن کے دائرہ اختیار کے حق میں دلائل دیناچاہتا ہوں چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ وکیل ہیں تو وکالت نامہ دیں ورنہ مختار نامہ دیں اس پر عمران خان کے وکیل اور چیف الیکشن کمشنر میں تلخ کلامی ہوگئی چیف الیکشن کمشنر نے ڈانٹے ہوئے کہا کہ اونچی آواز میں بات نہ کریں، لگتا ہے آپ لڑنے کے لئے آئے ہیں۔ جہانگیرترین اور کیپٹن صفدرنے بھی الیکشن کمیشن کے دائرہ سماعت کو چیلنج کردیا وکیل جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ہم نے درخواست پر جواب دائر کردیا ہے مگر پہلے کیس قابل سماعت ہونے کا فیصلہ کیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے اے این پی کی جانب سے دائر درخواست پر سینیٹر لیاقت ترکئی کو تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔