Thursday, April 25, 2024

عمران خان 20 لاکھ کیا 20 ہزار افراد بھی نہیں لاسکتا، رانا ثناء اللہ

عمران خان 20 لاکھ کیا 20 ہزار افراد بھی نہیں لاسکتا، رانا ثناء اللہ
May 12, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے عمران خان 20 لاکھ کیا 20 ہزار افراد بھی نہیں لاسکتا، اگر وہ چاہیں تو 20 افراد بھی نہیں آسکتے۔

جمعرات کے روز لندن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نرمی یا سختی کی پالیسی حکومت بنائے گی، عملدرآمد میں کراؤنگا۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت کو نظامِ انصاف، انتخابی اصلاحات اور معاشی پالیسی کے لئے نواز شریف کے وژن کے مطابق چلنا ہے۔ یہاں فیصلے کرنے نہیں نواز شریف کی ہدایات لینے آئے ہیں۔

وزیر داخلہ مزید بولے کہ بجٹ کی تیاری کی جارہی ہے، بجٹ میں نواز شریف کی سوچ کے مطابق عام آدمی کو ریلیف دینا ہے۔