عمران خان نے تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کا ہنگامی کل اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد(92نیوز)ترک سفیرنے شاہ محمود قریشی کی قیادت میں تحریک انصاف کے رہنماوں کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ ختم کرنے کا مشورہ دے دیا ہے ۔
اس اہم ملاقات کے بعد عمران خان نے تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس کل طلب کرلیا ہے ۔ اجلاس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ ہوگا ۔