Tuesday, April 16, 2024

واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی شاندار تقریب

واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی شاندار تقریب
October 2, 2016
لاہور(92نیوز)واہگہ بارڈر پرچم اتارنے کی تقریب تو ہر روز ہی ہوتی ہے اور فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتی ہے مگربزدل بھارت کی مکاریوں اور اشتعال انگیز کارروائیوں نے قوم کا جذبہ حب الوطنی اور بڑھا دیا ہےجو اپنے شیر جوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق زندہ دلان پاکستان دشمن کو یہ بتانے کہ اگر اس نے ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کی آنکھیں نکال لیں گے واہگہ بارڈر پر رینجرز کے شیر جوانوں کے ساتھ دشمن کو للکارنے کے لیے پوری قوم ہوئی یک آواز۔ نعرہ تکبیر اللہ اکبر، پاکستان زندہ باد ، کی ایسی گونج کہ دشمن کا دل لرز جائےاور اسے سمجھ آجائے کہ اب اس نے مکاری کی تو پھر بچ نہ پائے گا پاکستانی کہتے ہیں کہ بھارت کسی بھول میں نہ رہے قوم کو پاک فوج پر ناز ہے جو وطن کے دفاع کیلئے ہر لمحہ تیار ہے۔