Friday, April 26, 2024

ایک مہینے میں تباہی پھر گئی، معیشت کو ہلا کر رکھ دیا، فواد چودھری

ایک مہینے میں تباہی پھر گئی، معیشت کو ہلا کر رکھ دیا، فواد چودھری
May 16, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - رہنماء پی ٹی آئی فواد چودھری کا کہنا ہے ایک مہینے میں پاکستان میں تباہی پھر گئی، معیشت کو ہلا کر رکھ دیا گیا۔

سوموار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف مستحکم معیشت چھوڑ کر گئی، ملک کو دانستہ طور پر کمزور کیا جارہا ہے، جس نے عمران خان کو گرفتار کیا اس کا پاکستان میں رہنا مشکل ہوجائے گا۔

سابق وزیر اطلاعات بولے کہ امپورٹڈ حکومت کو 48 گھنٹے میں گھر چلے جانا چاہئے اور اگلے 90 روز میں انتخابات ہوجانے چاہئے، ہمیں کوئی ٹیکنوکریٹ حکومت منظور نہیں۔

فواد چودھری نے کہا ملک کو اس وقت بحران سے نکالنا بہت ضروری ہے، انہوں نے معیشت کی چولیں ہلا دیں۔ ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے،  پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کیلئے آرمی چیف کو کہنا شرم کی بات ہے۔ میرے خیال سے کافی تجربے ہوگئے، جو بھی پیج ہے یا کتاب اس کو اب جڑنا چاہئے۔