اسلام آباد (92 نیوز) - سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے ملک ڈیفالٹ بھی ہو سکتا ہے۔ ایک ہی حل ہے عبوری حکومت بنائیں اور الیکشن کرائیں۔
شیخ رشید نے کہا اسٹاک مارکیٹ بیٹھ گئی ، ریزرو آدھے رہ گئے، ڈالر 200 کا ہو رہا ہے۔ ملک ڈیفالٹ ہو سکتا ،ایک ہی حل ہے الیکشن کرائیں۔ ایسا نہ ہوا تو ملک سری لنکا کے حالات کی طرف جا سکتا ہے۔ پھر کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا اور چھاڑو پھر جائے گا۔
شیخ رشید بولے چھٹی بار ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان فوج کے اندر کی سوچوں کی ترجمانی کرتا ہے۔ بلاول کا کہنا ایک وزیر مارشل لا کی دھمکی دیتا ہے جو بھونڈا مذاق ہے۔ نوازشریف، آصف زرداری اور مریم نواز نے فوج کو نشانے پر رکھا ہوا ہے۔
#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/8VBiZa7IhW
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 13, 2022