Friday, April 26, 2024

ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 403 روپے 85 پیسے مہنگا ہوا، ادارہ شماریات

ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 403 روپے 85 پیسے مہنگا ہوا، ادارہ شماریات
May 13, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ایک ہفتے میں 28 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں، ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 403 روپے 85 پیسے مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے، جس کے تحت ایک ہفتے میں 28 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں جبکہ ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 403 روپے 85 پیسے مہنگا ہوکر 1370 روپے 41 پیسے کا ہوگیا۔

حالیہ ہفتے زندہ مرغی 33 روپے 87 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، مرغی کی نئی قیمت 313 روپے فی کلو ہوگئی۔ انڈے 7 روپے 16 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے، فی درجن قیمت 148 روپے پر پہنچ گئی۔ آلو 2 روپے 46 پیسے مہنگے ہوکر 37 روپے 41 پیسے فی کلا ہوگیا۔ پیاز 3 روپے 37 پیسے مہنگی ہو کر  74 روپے 46 پیسے ہوگئی۔

ایک ہفتے میں دال مسور 10 روپے 80 پیسے مہنگی ہوکر 236 روپے 7 پیسے کی ہوگئی، دال چنا 3 روپے 80 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، قیمت 236 روپے 7 پیسے پر پہنچ گئی۔ دال ماش 5 روپے 59 پیسے، دال مونگ 1 روپے 62 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق چاول، دودھ، دہی، گھی اور خوردنی تیل بھی مہنگا ہوا جبکہ ایک ہفتے میں 6 اشیائے ضروریہ سستی بھی ہوئیں۔