ایک ایجنڈے کے تحت آنے والی حکومت ملک کو نقصان پہنچا رہی ہے، مراد سعید

اسلام آباد (92 نیوز) - مراد سعید کا کہنا ہے ایک ایجنڈے کے تحت آنے والی حکومت ملک کو نقصان پہنچا رہی ہے۔
مراد سعید نے کہا امپورٹڈ حکومت نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھانے سے ملک میں مہنگائی کی لہر ہے۔ امپورٹڈ حکومت نے 45 دن میں معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا۔ ناجائز حکومت ایک ایجنڈے کے تحت آئی۔ عمران خان نے امریکا کو اڈے دینے سے انکار کیا۔ ہم نے محرومیوں کا ازالہ کیا۔ یہ پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ عمران خان کی معاشی پالیسیوں کی دنیا نے تعریف کی ۔ ہم لوگوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
ادھر علی امین گنڈاپور بولے موجودہ حکومت کے اقدامات سے گلگت بلتستان کےعوام خوش نہیں ہیں۔ حکومت نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کےعوام سے زیادتی کی ہے۔ اس سے پاکستان کا دشمن خوش ہو گا۔ ہم گلگت بلتستان کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یہ سمجھتے ہیں کہ زیادتیاں کریں اور عوام کا حق کھائیں گے تو ان کی بھول ہے۔ عوام کو یقین دلاتے ہیں ان کا حق دلائیں گے۔