Friday, April 26, 2024

عمران خان سے عمران اسماعیل کی ملاقات، سیاسی صورتحال اور حکومت مخالف تحریک پر تبادلہ خیال

عمران خان سے عمران اسماعیل کی ملاقات، سیاسی صورتحال اور حکومت مخالف تحریک پر تبادلہ خیال
May 11, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے عمران اسماعیل کی ملاقات ہوئی جس میں سیاسی صورتحال اور حکومت مخالف تحریک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عمران خان سے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بنی گالہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں حکومت کے خلاف حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سے گفتگوکی گئی۔ عمران اسماعیل نے سندھ کی سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا۔

عمران خان نے سندھ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو پیپلزپارٹی نے بنیادی سہولیات سے محروم رکھا ہے۔ مجھے سندھ کے باسیوں میں حقیقی آزادی کا شعور نظر آرہا ہے۔ حقیقی آزادی مارچ کے لیے سندھ کے لوگ بڑی تعداد میں ہمارے ساتھ نکلیں۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ سندھ کا نوجوان اس وقت تبدیلی کے لیے کمر کس چکا ہے۔