Tuesday, May 7, 2024

عمران خان کے قریبی ساتھی عمران اسماعیل نے بھی الوداع کہہ دیا

عمران خان کے قریبی ساتھی عمران اسماعیل نے بھی الوداع کہہ دیا
May 27, 2023 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی ہفتہ کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے علیحدگی اختیار کر لی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ان کے سیاسی کیرئیر کی آخری پریس کانفرنس تھی۔ "میں نے عمران خان کے ساتھ مل کر 1993 میں شوکت خانم ہسپتال پر کام شروع کیا۔ انہوں نے مزید کہا میں ان چار لوگوں میں شامل ہوں جنہوں نے پی ٹی آئی کی بنیاد رکھی۔"

انہوں نے کہا کہ 28 سال جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ایسے پاکستان کا خواب دیکھا جس میں ترقی اور خوشحالی آئے۔ پی ٹی آئی میں تبدیلی آئی، فوج کے ساتھ تصادم ہوا۔ 9 مئی کے واقعات کی انکوائری ہونی چاہیے اور اس میں ملوث افراد کو عبرتناک سزا ملنی چاہیے۔

ادھر سابق وزیر اختر ملک اور سابق ایم پی اے طارق عبداللہ نے بھی پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا۔ انہوں نے 9 مئی کے واقعات کی بھی مذمت کی۔

عمران خان کے ایک اور قریبی ساتھی بیرسٹر سیف اللہ نیازی نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ دی۔ اس سے قبل ابرارالحق اور مراد راس بھی پارٹی چھوڑ چکے ہیں۔