Friday, April 19, 2024

اگر کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے تو یہ مسئلہ سکیورٹی کونسل کے ایجنڈے پر کیوں ہے: سرتاج عزیز،نفیس زکریا

اگر کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے تو یہ مسئلہ سکیورٹی کونسل کے ایجنڈے پر کیوں ہے: سرتاج عزیز،نفیس زکریا
September 26, 2016
اسلام آباد(92نیوز) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ اگر کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے تو یہ مسئلہ سکیورٹی کونسل کے ایجنڈے پر کیوں ہے ۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی وزیرخارجہ کے جنرل اسمبلی میں تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے سشما سوراج کو کھری کھری سنادی ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے تو یہ مسئلہ سکیورٹی کونسل کے ایجنڈے پر کیوں ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حیرت ہے کہ بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کو ماننے سے انکار کررہی ہیں ۔  ان کا کہنا تھا کہ  بھارتی وزیرخارجہ کی تقریر اقوام متحدہ کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش ہے۔ دوسری طرف مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا ہے ۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مودی کی بالادستی کی کوششیں پاش پاش ہورہی ہیں ۔ کشمیر میں بھارتی مظالم کی انٹرنیشنل انکوائری ہونی چاہیے ،بھارت سارک کے تمام ممالک کو اپنے زیراثر لانا چاہتا ہے اور ہم خطے میں بھارتی بالادستی کا خواب کبھی پورا نہیں ہونے دینگے ۔