Saturday, April 20, 2024

بھگت سندھ آزادی کا سپاہی تھا توبرہان وانی  کیسے دہشتگرد ہوسکتا ہے : مظفر وانی

بھگت سندھ آزادی کا سپاہی تھا توبرہان وانی  کیسے دہشتگرد ہوسکتا ہے : مظفر وانی
September 27, 2016
سرینگر(92نیوز)شہید حریت پسند نوجوان برہان وانی کے والد مظفر وانی نے  کہا ہے  کہ بھگت سنگھ آزادی کا سپاہی تھا تو میرا بیٹا کیسے  دہشت گرد ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے اقوام متحدہ میں وزیر اعظم پاکستان کی تقریر کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم بہت نقصان اٹھا چکے ہیں اور اب مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق  مقبوضہ کشمیر  کی  تحریک آزادی کو  نیا ولولہ   دینے والے برہان وانی کی شہادت  نے جہاں  بھارتی ظلم وستم کو دنیا کے سامنے  بے نقاب کیا وہیں  برہان وانی کے والد  مظفر وانی نے  بھارت کو ’’  حریت  پسند ‘‘اور دہشت گرد کا فرق سمجھا دیا مظفر وانی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  مسئلہ کشمیر کے حل  کے بعد بھارت اس  حقیقت کو جان لے گا کہ برہان وانی  بھی  بھگت سنگھ کی طرح آزادی کا سپاہی تھا ۔ ان  کا کہنا تھا کہ جب بھگت سنگھ انگریزوں کے خلاف لڑرہا تھا تو اسے بھی دہشت گرد کہا  گیا تھا  تاہم بھارت اسے آزادی کا سپاہی قرار دیتا ہے۔ مظفر وانی کا کہنا تھا کہ تحریک آزادی کشمیر میں دو بیٹوں کی قربانی کے باوجود ان کا حوصلہ بلند ہے تمام کشمیریوں کی طرح وہ بھی چاہتے ہیں مسئلہ  کشمیر حل ہو ۔ شہید  بیٹوں  کے والد کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فوج   نے کنٹرول لائن سیل کررکھی ہے  ایسے میں  حملہ آور کہاں سے آ سکتے ہیں ۔ برہان وانی کے والد نے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کی اقوام متحدہ  میں کی جانے والی تقریر کی تعریف بھی کی ۔