Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گرفتاریاں نہ رکیں تو سینیٹ اور اسمبلیوں سے استعفے دے دینگے : فاروق ستار

گرفتاریاں نہ رکیں تو سینیٹ اور اسمبلیوں سے استعفے دے دینگے : فاروق ستار
October 8, 2016
کراچی (92نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کے ساتھی بائیس اگست کے بعد لندن سے قطع تعلق کرچکے ہیں مگر اسٹیبلشمنٹ انہیں لندن سے جوڑ کر رکھنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر گرفتاریاں ہوتی رہیں تو وہ سینیٹ‘ قومی وصوبائی اسمبلیوں اور بلدیاتی اداروں سے استعفے دے دینگے۔ تفصیلات کے مطابق گلفراز خٹک کی گرفتاری پر ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستاربرہم ہوگئے۔ عارضی مرکز پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے گلفراز خٹک کی گرفتاری کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ گلفراز خٹک ایم کیوایم پاکستان اور 23 اگست کی پالیسی کے ساتھ ہیں۔ ایک ایک کرکے گرفتار نہ کیا جائے۔ وقت اور تاریخ بتادی جائے سب مل کر گرفتاری دے دینگے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ تو لندن سے ناطہ توڑ چکے مگر اسٹیبلشمنٹ انہیں لندن سے جوڑ کر رکھنا چاہتی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ان کے پاس استعفے کا آپشن بھی موجود ہے۔ فاروق ستارکا کہنا تھا کہ ہمیں بتادیا جائے ہم پی آئی بی کو بھی تالا لگا دیتے ہیں مگر ہم سب کو گرفتار کرکے مہاجروں کو یہ پیغام دینا ہوگا کہ ان پر سیاست کے دروازے بند ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔