Friday, April 26, 2024

دھمکیوں کا رواج عام ہو گیا‘ لگتا ہے آنیوالے دن اور تلخ ہونگے: کائرہ

دھمکیوں کا رواج عام ہو گیا‘ لگتا ہے آنیوالے دن اور تلخ ہونگے: کائرہ
October 22, 2016
لاہور (92نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں پاناما لیکس کی تحقیقات کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔ سیاسی لڑائیوں کے ساتھ اب قانونی لڑائیاں بھی شروع ہو گئی ہیں۔ پیپلز پارٹی کا مو¿قف ہے پاناما لیکس پر تحقیقات کرائی جائیں۔ اپوزیشن متحد ہوئی تو ٹی او آرز مسترد ہوئے۔ انہوں نے کہا دن بدن تلخی بڑھتی جا رہی ہے اور یہ تلخی سیاسی جماعتوں کے لیڈرز اور خاص طور پر حکمرانوں کے رویوں سے جھلک رہی ہے۔ دھمکیوں کا رواج عام ہو گیا ہے اور لگتا ہے کہ آنے والے دن اور تلخ ہوں گے اور اب سیاسی کے ساتھ ساتھ قانونی لڑائی بھی شروع ہو نگی۔