Saturday, April 27, 2024

آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈکپ میں انگلینڈ کی پاکستان کو نو وکٹوں سے شکست

آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈکپ میں انگلینڈ کی پاکستان کو نو وکٹوں سے شکست
March 24, 2022 ویب ڈیسک

دبئ (92 نیوز) - آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈکپ میں انگلینڈ نے پاکستان کو نو وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستانی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے انگلش ٹیم کو 106 رنز کا آسان ہدف دیا جو اس نے 20 ویں اوور میں ہی پورا کر لیا۔ ڈینی ویٹ 76 اور ہیتھر نائٹ 24 رنز بنا کر نمایاں رہیں ۔

پاکستانی کی سات بلےباز ڈبل فگر میں بھی نہ داخل ہو سکیں۔ اوپنر ناہیدہ خان صفر، کپتان بسمہ معروف نو، ندا ڈار چار رنز پر پویلین لوٹیں۔